Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں ریلیوں کے باعث ٹریفک ایڈوائزری جاری، کون سی سڑک بند ہو گی؟

شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی متبادل راستوں کے مطابق کریں

کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ریلیوں کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کے لیے اہم ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی، جس میں ایئرپورٹ، حیدرآباد اور سہراب گوٹھ جانے اور آنے والے شہریوں کو متبادل راستوں سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ایئرپورٹ آنے اور ایئرپورٹ سے شہر کی جانب جانے والے شہری شاہراہ فیصل استعمال کرسکتے ہیں، جو دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔

حیدرآباد سے کراچی آنے اور کراچی سے حیدرآباد جانے والے شہری شاہراہ فیصل اور جناح ایونیو استعمال کرسکتے ہیں، دونوں راستے آنے اور جانے والی ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔

کراچی سے لیاری ایکسپریس وے کے ذریعے سہراب گوٹھ جانے والے شہری بھی لیاری ایکسپریس وے استعمال کرسکتے ہیں، جو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔

ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سفر کی منصوبہ بندی متبادل راستوں کے مطابق کریں، ٹریفک پولیس کی ہدایات پر عمل کریں اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے تعاون کریں۔ شہری ٹریفک کی تازہ صورتحال جاننے کے لیے ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ ایف ایم 88.6 بھی سنتے رہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version