آج ہم آپ کو ایک ایسے میاں مٹھو (طوطے) سے ملوا رہے ہیں جنھوں نے اپنی ذہانت کا ثبوت دے کر سب کو حیران کردیا۔
اس پالتو طوطے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے ، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس کے مالک کی جانب سے اس کیلئے مختلف رنگوں کی بالز رکھی ہیں اور کچھ دوری پر ، اسی سے مماثلت رکھنے والے رنگوں کے ڈبے رکھے ہوئے ہیں۔
طوطا ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے ہر بال کو اٹھا کر درست رنگ کے ڈبے میں ڈال رہا ہے۔
ویڈیو دیکھیں:
https://www.youtube.com/watch?v=DUwotc7Ck7k
یہ بھی پڑھیں: طوطے کی مہارت دیکھ کر صارفین حیران و پریشان؛ ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا پر طوطے نے اپنی رنگوں کو پہچاننے کی صلاحیت سے سب کو حیرت زدہ کردیا۔
