Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وائرل ؛ جاپان میں ہرن بھی زیبرا کراسنگ کا استعمال کرنے لگے

جاپان میں سڑک عبور کرنے کے لیے ہرن نے زیبرا کراسنگ کا استعمال کرکے سب کو حیران کردیا۔

جاپان میں ایک ہرن کی سڑک عبور کرنے کی ویڈیو انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی ہے۔ دیکھنے میں جو چیز متاثر کن ہے وہ یہ ہے کہ ہرن ماہرانہ طور پر ایک مخصوص زیبرا کراسنگ کا استعمال کرتے ہوئے سڑک پر محفوظ طریقے سے چل کر دوسری طرف جا رہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم پر یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹر صارف نے لکھا،”جاپان کے شہر نارا میں ایک ہرن صبر کے ساتھ  سڑک کراس کرنے سے پہلے ٹریفک کے رکنے کا انتظار کر رہا ہے۔”

وائرل ویڈیو؛

ویڈیو میں ایک ہرن کو زیبرا کراسنگ پر ٹریفک کے رکنے کے لیے صبر سے انتظار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ایک ڈرائیور گاڑی کو روکتا ہے، تاکہ  ہرن کو کامیابی اور محفوظ طریقے سے سڑک کی دوسری جانب جانے میں آسانی ہو۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

Exit mobile version