Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ: قومی ٹیم نے پہلی کامیابی سمیٹ لی

پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے سعودی عرب میں چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی ۔

تفصیلات کے مطابق   سعودی عرب کے شہر الخوبار میں کھیلے جانے والے چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کی ویمنز فٹ بال ٹیم نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب، رونالڈو اور میسی کے مقابلے کا ٹکٹ کئی ملین ڈالرز میں فروخت

پاکستانی ویمنز ٹیم نے کوموروس کی ٹیم کو 0-1 سے شکست دی  ہے ۔

چار ملکی ویمنز فٹ بال ٹورنامنٹ میں میزبان سعودی عرب کے علاوہ پاکستان،کوموروس اور ماریشیئس کی ٹیمیں شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اسٹار فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے

 19 جنوری کو پاکستان اور سعودی ویمنز فٹ بال ٹیمیں آمنے سامنے  ہوں گی جس کے لیے پاکستانیوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version