قومی کرکٹر شاداب خان سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
شادی خان کی شادی سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی بیٹی سے ہوئی جس کی نکاح کی تقریب 23 جنوری کو منعقد ہوئی جب کہ ولیمے کی تقریب آج منعقد ہوئی۔
ولیمے کی تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، حارث رؤف اور محمد حفیظ سمیت کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
شاداب خان اپنی بارات اور ولیمے کے موقع بے حد خوبصورت دکھائی دے رہے تھے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
شاداب خان نے بارات اور ولیمے پر کیا زیب تن کیا؟
شاداب خان نے اپنی بارات کے موقع پر سفید رنگ کی شیروانی اور سفید کلاہ پہن رکھا تھا جب کہ ولیمے کے لیے انہوں نے سرخ رنگ کے تھری پیس سوٹ کا انتخاب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم نے شاداب خان کو شادی پر کتنی سلامی دی؟ ویڈیو وائرل
میڈیا رپورٹس کے مطابق شاداب خان کی بارات اور ولیمے کا جوڑا مشہور ڈیزائنر عالمگیر ہمایوں نے تیار کیا تھا جب کہ بارات کے جوڑے کی قیمت 1 لاکھ 40 ہزار اور ولیمے کے جوڑے کی قیمت 85 ہزار تھی۔
