سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کو والدہ نے گھر سے نکال دیا ہے۔
حال ہی میں سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ کی والدہ شبنم سنگھ دونوں بیٹوں کو بازار سے سبزی خریدنے بھیجتی ہیں لیکن وہ دھنیے کی جگہ پودینہ لے آتے ہیں۔
درست چیز نہ لانے پر شبنم سنگھ اپنے دونوں بیٹوں کو گریبان سے پکڑ کر گھر سے نکال دیتی ہیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے لکھا ہے کہ ’بتائیں میں نے کیا غلط کیا؟ ‘