Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حارث رؤف کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کردی ہیں۔

گذشتہ برس دسمبر میں اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے حارث رؤف کی شادی کی تقریبات گزشتہ ہفتے ہوئیں جس میں کرکٹ حلقے سمیت مختلف شخصیات نے شرکت کی۔

تاہم ولیمے کے بعد حارث رؤف نے اپنے انسٹاگرام اور ٹوئٹر اکاؤنٹ پر مزنا کے ہمراہ مہندی، بارات اور ولیمے کی تصاویر پوسٹ کیں۔

مہندی کی تصویر میں کرکٹر نے دونوں کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کی جو کہ ایک رسم کے دوران لی گئی تھی۔

جب کہ بارات میں حارث رؤف نے سیاہ رنگ کی شیروانی کا انتخاب کیا اور مزنا سرخ رنگ کے عروسی لباس میں نظر آئیں، ولیمے کی تصویر اسٹیڈیم میں لی گئی تھیں۔

حارث رؤف کی جانب سے تصاویر شیئر کیے جانے کے بعد ہی یہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئیں جب کہ صارفین کی جانب سے بھی مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version