سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ورلڈ کپ 2023 کے لیے سرفہرست 4 ٹیموں کے نام بتادیے ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں سابق بھارتی بلے باز وریندر سہواگ نے اپنے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے اور ٹیموں کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کے نام بتائے ہیں۔
وریندر سہواگ کے خیال میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ ایسی ٹیمیں ہیں جو سیمی فائنل تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
سابق بھارتی کھلاڑی کہتے ہیں ’’اگر مجھے چار ٹیمیں چننے کا موقع ملے تو میں آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور پاکستان کو سیمی فائنلسٹ ٹیموں کے طور پر دیکھ رہا ہوں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں جس طرح سے کرکٹ کھیل رہی ہیں اس کو دیکھتے ہوئے وہ سیمی فائنل میں ضرور ہوں گی کیونکہ وہ روایتی شارٹس نہیں کھیلتے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ دو ٹیمیں غیر روایتی شارٹس کھیلنے میں کافی اچھی ہیں، اس کے علاوہ آسٹریلیا اور انگلینڈ ایسی ٹیمیں ہیں جو برصغیر میں بہتر کرکٹ کھیل سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 اکتوبر اور نومبر کے دوران بھارت میں کھیلا جائے گا جس میں کل 10 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
ٹورنامنٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل میچ 19 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
