پاکستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں افغانستان کو 59 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا اور ساتھ ہی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن ھاصل کرلی ہے۔
Clinical bowling display to seal the series 3️⃣-0️⃣ 💪
Pakistan reclaim the top spot in the ODI rankings 🥇#AFGvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/JNSnvtl0rA
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 26, 2023
کولمبو میں کھیلے جارہے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 67 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، کپتان بابر اعظم 60، محمد نواز 30 جبکہ آغا سلمان 38 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فرید احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ فضل الحق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور راشد خان نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ہدف کے تعاقب میں افغانستان ٹیم 209 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن 64 رنز بنا کر نمایاں بلےباز رہے، شاہد اللہ 37، ریاض حسن 34 جبکہ کپتان ہشمت اللہ شاہدی نے صرف 13 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3 جبکہ شاہین آفریدی، محمد نواز اور فہیم اشرف نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
