Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سری لنکن انڈر 19 ٹیم پاکستان پہنچ گئی

سری لنکا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے کراچی پہنچ گئی ہے۔

سری لنکن انڈر 19 ٹیم دورہ پاکستان پر ایک چار روزہ میچ اور پانچ ون ڈے میچز کھلے گی، واحد چار روزہ میچ 15 اکتوبر سے 18 اکتوبر تک نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا جب کہ پہلا ون ڈے 22 اکتوبر، دوسرا ون ڈے 24 اکتوبر اور تیسرا ون ڈے 27 اکتوبرکو کھیلا جائے گا۔

سیریز کا چوتھا ون ڈے میچ 29 اکتوبر اور پانچواں میچ 31 اکتوبر کو کراچی میں ہی کھیلا جائے گا۔

چار روزہ میچ کے لیے پاکستانی اسکواڈ

پاکستان نے چار روزہ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس کی قیادت سعد بیگ کریں گے۔ دیگر اسکواڈ میں احمد حسین، ایمل خان، علی اسفند، عامر حسن اور عرفات منہاس شامل ہیں۔

علاوہ ازیں نوید احمد خان، شاہ میر علی، شاہ زیب خان، وہاج ریاض، اذان اویس، حمزہ نواز، حذیفہ ایوب، محمد ابتسام، محمد اسماعیل اور محمد زبیر کو بھی انڈر 19 ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version