Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شاداب خان نے بڑا سنگ میل عبور کر لیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بڑا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کو سینٹرل پولیس کا برینڈ ایمبسیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قومی کرکٹر شاداب خان نے سینٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا۔

آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

 ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری نے شاداب خان کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف حصوں کا وزٹ کروایا اور مختلف ورکنگ شعبوں سے متعلق آگاہی فراہم کی۔

 

 

شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر کرنے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر شاداب خان نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی طرف سے برینڈ ایمبسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو کر اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کروں گا۔  بوقت ضرورت پنجاب پولیس کے لیے ہمیشہ دستیاب ہوں گا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شاداب خان کا ایمبیسیڈر مقرر ہونا پنجاب پولیس کے لیے خوش آئند ہے، ماضی میں بھی کئی نامور ایتھلیٹس اور اسپورٹس مین پنجاب پولیس کا حصہ رہ چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version