پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے ان کی جگہ نئے صدر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے آج خالد سجاد کھوکھر کی جگہ طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا نیا صدر نامزد کر دیا ہے۔
اس سے قبل میر طارق حسین بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا، یہ بات قابل ذکر ہے کہ خالد سجاد کھوکھر 2015 سے پی ایچ ایف کے سربراہ تھے۔
