پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز اور انگلینڈ، پاکستان، سری لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی کے مطابق ون ڈے ٹرائی سیریز میں آئی سی سی ایلیٹ پینل کے میچ ریفری جیف کرو ذمہ داریاں انجام دیں گے، جبکہ آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائرز احسن رضا اور شرفدولہ بھی آفیشلز پینل کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز جبکہ ٹرائی سیریز 9 اکتوبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 9 سے 13 اکتوبر اور ٹرائی سیریز 18 سے 31 اکتوبر تک کھیلی جائے گی، جبکہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز ٹرائی سیریز ختم ہونے کے بعد 9 سے 21 نومبر تک کھیلئے جائیں گے۔
