Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

نوجوان کھلاڑیوں نے پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کے لیے 14 رکنی حتمی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا، نوجوان شاہین 20 اکتوبر کو اسلام آباد سے باکو روانہ ہوں گے۔

پی ایف ایف کے ہیڈ کوچ احسان اللہ خان نے ایونٹ کے لیے حتمی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے، جس میں شیان عبدالجبار، محمد سلیمان، محمد عالم، مقبول احمد، شامل شیراز خان، رمیز رضا، عامر حمزہ، محمد مصطفیٰ، الہان خان، بخشی جمال، اویس فیض، زین العابدین، دانش مسیح اور کلیم اللہ شامل ہیں۔

یہ ایونٹ پاکستان فٹبال کے لیے تاریخی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ اس میں شرکت کرنے والا پاکستانی اسکواڈ فیفا ورلڈ کپ ایونٹ میں ملک کی پہلی شرکت کی نمائندگی کرے گا۔

اسکواڈ میں شامل نوجوان کھلاڑیوں نے پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ 2026 میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر جگہ بنائی۔ فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول نوجوان پاکستانی فٹبالرز کو بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتیں دکھانے اور اہم تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

Exit mobile version