Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بین ڈکٹ کی سنچری بھی انگلینڈ کو نہ سنبھال سکی، پاکستان کو 242 رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں

ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف 241 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد گرین شرٹس کو کامیابی کے لیے 242 رنز کا ہدف ملا ہے۔

انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 105 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے، جبکہ سیم کرن نے 42 رنز بنائے۔ تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

ٹام بینٹن صرف 4 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جو روٹ 5 رنز بنا سکے، جبکہ انگلینڈ کے کپتان ایک رن بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کارکردگی کے ساتھ انہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں۔

رضا اللہ اور عرفات منہاس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ شاداب خان کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

انگلینڈ کی اننگز 241 رنز پر سمٹنے کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 242 رنز درکار ہیں۔

Exit mobile version