Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشز سیریز، دوسرے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 2 وکٹوں 166 رنز، انگلینڈ کو 218 رنز کی برتری

دوسرے روز کے اختتام پر ٹریوس ہیڈ 91 اور مائیکل نیسر ایک رنز بناکر کریز پر موجود ہیں

سڈنی:  نئے سال کے پہلے ایشز ٹیسٹ کے دوسرے دن کے اختتام تک آسٹریلیا کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کرلیے۔

انگلینڈ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز 384 رنز پر مکمل کر کے آؤٹ ہوئی تھی، اس طرح دوسرے روز کے اختتام پر انگلینڈ کو آسٹریلیا پر 218 رنز کی برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا نے دوسرے دن انگلینڈ کو 384 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد اپنی بیٹنگ شروع کی اور دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز اوپنرز ٹریوس ہیڈ اور جیک ویذرالڈ کے ساتھ کیا، جنھوں نے اپنی ٹیم کو مستحکم آغاز دلایا۔

جیک ویزرالڈ21 جبکہ مارنوس 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوچکے ہیں، دوسرے روز کے اختتام پر ٹریوس ہیڈ 91 اور مائیکل نیسر ایک رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جوروٹ نے سب سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 160 رنز بنا کر اپنی 41 ویں سنچری مکمل کی، ہیری بروک نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز بنا کر جوروٹ کو بھرپور ساتھ دیا۔

جو روٹ نے اپنی 41 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کرتے ہوئے 160 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ آسٹریلیا کے بولرز میں مائیکل نیسر سب سے مؤثر رہے۔

بولنگ میں آسٹریلیا کے مائیکل نیسر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ مچل اسٹارک اور اسکاٹ بولینڈ نے 2، 2 وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کو قابو میں رکھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version