پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان کے مطابق ماہِ ذی القعدہ 1447 ہجری کا نیا چاند آج پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 4 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔
ترجمان کے مطابق 18 اپریل 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت نئے چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے اور 21 منٹ ہوگی جبکہ پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ تقریباً 81 منٹ متوقع ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ ان فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 18 اپریل 2026 کی شام ذی القعدہ کے چاند کی رویت کے امکانات بہت روشن ہیں۔
ترجمان سپارکو نے بتایا کہ یکم ذی القعدہ 1447 ہجری اتوار 19 اپریل 2026 کو ہونے کی توقع ہے تاہم چاند کی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔
