Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اوپن اے اٰئی کا نیا اور خطرناک ورژن سامنے آ گیا، سیکیورٹی خامیاں خود ڈھونڈے گا

تاہم اس طاقتور اے آئی ماڈل کی آمد کے ساتھ سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ گئے ہیں

امریکی مصنوعی ذہانت کی کمپنی اوپن اے آئی نے اپنا نیا فلیگ شپ ماڈل GPT-6 Astra متعارف کرا دیا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ کمپیوٹر پر پیچیدہ کام خود انجام دینے اور سنگین سائبر سکیورٹی خامیوں کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق GPT-6 Astra سائبر سکیورٹی صلاحیتوں کے حوالے سے کمپنی کے Preparedness Framework میں Critical سطح تک پہنچنے والا پہلا ماڈل ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ مناسب ٹولز اور رسائی کے ساتھ یہ پہلے سے نامعلوم سکیورٹی خامیوں کو تلاش کرنے اور ان کے ممکنہ استحصال کے نئے طریقے دریافت کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کے باعث اضافی حفاظتی اقدامات نافذ کیے گئے ہیں۔

نیا اے آئی ماڈل متعدد مراحل پر مشتمل کمپیوٹر ٹاسک انجام دے سکتا ہے، جن میں سافٹ ویئر اور براؤزرز پر کام کرنا، اسپریڈ شیٹس تیار کرنا، ویب سائٹس بنانا، آن لائن تحقیق کرنا اور مختلف پروفیشنل ورک فلو مکمل کرنا شامل ہیں۔ اوپن اے آئی کے صدر اور شریک بانی گریگ بروک مین نے اسے کمپیوٹر استعمال کرنے کی صلاحیت میں ایک بڑا قدم قرار دیا ہے۔

اوپن اے آئی کا دعویٰ ہے کہ GPT-6 Astra نے اپنے پیشرو GPT-5.6 Sol کے مقابلے میں کمپیوٹر استعمال، سائبر سکیورٹی اور دیگر پیچیدہ کاموں میں نمایاں بہتری دکھائی ہے۔

تاہم اس طاقتور اے آئی ماڈل کی آمد کے ساتھ سیکیورٹی خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ اوپن اے آئی نے اعتراف کیا ہے کہ زیادہ خودمختار اور طاقتور اے آئی سسٹمز کی نگرانی اور انہیں انسانی حدود کے اندر رکھنا مستقبل میں ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔

کمپنی کے مطابق GPT-6 Astra کو ابتدائی طور پر محدود اداروں کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں اسے ChatGPT کے Plus، Pro، Business اور Enterprise صارفین اور ڈویلپرز کے لیے مزید وسیع پیمانے پر دستیاب کیا جائے گا۔

Exit mobile version