Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

  صارفین کے لیے فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی سبسکرپشن ایک جگہ دستیاب

نئی سروس کے تحت صارفین کے لیے ’کور‘ اور ’پریمیم‘ پلانز بھی متعارف کرائے گئے ہیں

میٹا نے صارفین کے لیے نئی سبسکرپشن سروس ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی ہے جس کے تحت فیس بک، انسٹاگرام، واٹس ایپ اور میٹا اے آئی کی الگ الگ سبسکرپشنز کو ایک ہی بنڈل میں شامل کیا گیا ہے۔

میٹا کے مطابق ’میٹا ون‘ کے صارفین کو کمپنی کی مختلف ایپس میں متعدد جدید اے آئی فیچرز اور پروفیشنل ٹولز تک رسائی حاصل ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ نئی سروس کا مقصد انفرادی صارفین کے لیے دستیاب انسٹاگرام پلس، فیس بک پلس اور واٹس ایپ پلس کے 50 سے زائد فیچرز کو ایک ہی سبسکرپشن میں فراہم کرنا ہے۔

میٹا کے مطابق ان تینوں سروسز کے موجودہ سبسکرائبرز کی تعداد ڈیڑھ کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسمارٹ گلاسز اب چہرے بھی پہچانے گے، میٹا نے نئی ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا

نئی سروس کے تحت صارفین کے لیے ’کور‘ اور ’پریمیم‘ پلانز بھی متعارف کرائے گئے ہیں، جن کے ذریعے اے آئی کی مدد سے تصاویر اور ویڈیوز بنانے اور استعمال کرنے کے مزید جدید آپشنز دستیاب ہوں گے۔

اس پیش رفت کے بعد یہ سوال بھی سامنے آیا ہے کہ مستقبل میں میٹا کی اے آئی سروسز کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز مفت تیار کرنے کی سہولت کس حد تک برقرار رہے گی۔

میٹا کے مطابق کریئیٹرز کے لیے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر مشتمل مشترکہ بنڈل کی ماہانہ فیس 1,750 روپے سے شروع ہوگی، جبکہ صرف ایک سروس، مثلاً فیس بک پلس، کا ماہانہ پلان 299 روپے میں دستیاب ہوگا۔

Exit mobile version