Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صارفین کی نجی تصاویر تک رسائی، میٹا پر 88 کروڑ ڈالر جرمانہ

میٹا پر عائد جرمانہ کمپنی کی عالمی آمدنی کے تقریباً 0.47 فیصد کے برابر ہے

اٹلی میں صارفین کی اجازت اور پیشگی اطلاع کے بغیر ان کی نجی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی کے معاملے پر فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کو 88 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جرمانہ کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے ڈیٹا پروٹیکشن ادارے نے میٹا پر 805 ملین یورو (تقریباً 887 ملین ڈالر) جرمانہ عائد کیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ فیس بک کی ایک خصوصیت کے ذریعے اینڈرائیڈ صارفین کی ذاتی گیلری میں موجود تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی حاصل کی جاتی تھی تاکہ انہیں فیس بک پر شیئر کرنے کے لیے تجاویز دی جاسکیں۔

حکام کے مطابق اٹلی میں تقریباً 2 کروڑ اینڈرائیڈ صارفین اس معاملے سے متاثر ہوئے۔ میٹا کو 60 روز کے اندر یہ فیچر ڈیفالٹ طور پر بند کرنے اور صارفین سے الگ سے واضح اجازت لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب میٹا نے فیصلے کو غیر متناسب قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیچر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں سہولت فراہم کرتا ہے اور اس کے استعمال کے لیے صارفین کو اپنے موبائل پر اجازت دینا ضروری ہوتی ہے، جسے وہ کسی بھی وقت تبدیل کرسکتے ہیں۔

اٹلی میں یہ تحقیقات 2025 میں شروع ہوئی تھیں، تاہم حکام کے مطابق اس میں صارفین کے مواد کو مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے کے معاملے کا جائزہ شامل نہیں تھا۔ ادارے نے 2026 میں متعارف کرائے گئے ایک نئے فیچر کی بھی الگ سے جانچ کا اختیار برقرار رکھا ہے، جس کے ذریعے صارفین کی گیلری کا مواد کلاؤڈ پر پراسیس کیا جاسکتا ہے۔

حکام کے مطابق میٹا پر عائد جرمانہ کمپنی کی عالمی آمدنی کے تقریباً 0.47 فیصد کے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version