Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سپارکو کی جانب سے سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل جاری

شہری پورٹل پر نیک تمناؤں کے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور مشن سے متعلق ویڈیوز و اپ ڈیٹس دیکھ سکتے ہیں

سپارکو کی جانب سے سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل جاری کردیا گیا ہے جس میں پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کے لیے عوامی معلومات کا خزانہ ہے۔

شہری astronaut.suparco.gov.pk کے ذریعے سپارکو مشن ہب تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

سپارکو مشن ہب کے مطابق عوام مشن ڈیش بورڈ کے ذریعے خلائی اسٹیشن کے ماڈیولز، مشن ٹائم لائن اور کاؤنٹ ڈاؤن کلاک سمیت اہم معلومات دیکھ سکتے ہیں۔

سپارکوکی جانب سے سپارکو مشن ہب انٹرنیٹ پورٹل جاری

سپارکو مشن ہب پر شہری اپنا نام، شہر اور دیگر تفصیلات درج کر کے پاکستان کے پہلے انسانی خلائی مشن کا بورڈنگ پاس حاصل، ڈاؤن لوڈ اور شیئر کر سکتے ہیں۔

سپارکو مشن ہب کی کہنا ہے کہ صارفین خلائی اسٹیشن کی لائیو ٹریکنگ کے ساتھ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت اور مظفرآباد سمیت مختلف شہروں پر اس کے گزرنے کا وقت جان سکتے ہیں۔

شہری پورٹل پر نیک تمناؤں کے پیغامات بھیج سکتے ہیں اور مشن سے متعلق ویڈیوز و اپ ڈیٹس دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version