Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بندروں کے اسپا ڈے کی دلچسپ ویڈیو

سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کے ہنسی پر قابو رکھنا بعض اوقات مشکل ہو جاتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 3 بندر اسپا لینے کے بعد سیومنگ کے کنارے آرام کر رہے ہیں۔

 وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان تینوں بندروں کے علاوہ بھی مزید بندر سیومنگ میں اسپا کے مزے لیتے نظر آ رہے ہیں۔

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک ہاتھی کے بچے  کو اسپا سے لطف اندوز ہوتا دیکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہاتھی کے بچے کی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا گیا تھا۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/10/543576/

یہ ہی نہیں بلکہ سوشل میدیا پر ایک ویڈیو اور وائرل ہوئی تھی جس میں  بلی کو بڑے مزے سے اسپا کرواتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ایک بلی نرم و ملائم بستر پر آرام فرما رہی ہے اور کوئی اس بلی کی کئیر کررہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ پہلے بلی کو اچھے سے صاف ہوتے لوشن لگواتے، ماسک لگواتے، فیس رولرکرواتے اورپھر ناخ کٹ کرواتے اور اُس کے بعد ناخن فائل بھی کرواتے دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جاوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین ہنسنے پرمجبور ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version