جہاں سوشل میڈیا کے ذریعے آپ کو وقت پر کوئی بھی خبر مل جاتی ہے وہیں کچھ ایسی خبریں بھی ہوتی ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
آج ہم ایسی ہی ایک ویڈیو کے ساتھ حاضر ہوئے ہیں جسے دیکھ کر آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ کیسے سوشل میڈٰیا معصوم لوگوں کو گمراہ کرتا ہے۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں ایک چھوٹا بچہ دور سے پانی کی ایک کٹی ہوئی بوتل میں کنکر پھینک رہا ہے اور وہ سیدھا جا کر بوتل میں گر رہے ہیں، ایک بھی کنکر باہر نہیں گرتا۔
Social media videos might be misleading the level of the talent😊 pic.twitter.com/Lv9ivtMeOg
— Tansu YEĞEN (@TansuYegen) January 1, 2023
دیکھنے والے اس کے نشانے کی تعریف کرنے لگتے ہیں، لیکن جب کیمرہ زوم آؤٹ ہوتا ہے، تو اب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ایک اور لڑکا پانی کی بوتل کے بالکل پاس بیٹھا ہے اور وہ اس میں اوپر سے پتھر ڈال رہا ہے۔
ویڈیو کے شروع میں کیمرے کے زاویے سے یہ وہم ہوتا ہے کہ کچھ فاصلے پر موجود لڑکا بالکل نشانے سے پتھر پھینک رہا ہے، تاہم حقیقت کچھ اور نکلتی ہے۔
ایسا ہی حال کچھ سوشل میڈیا کا ہے جہاں اگر کوئی چیز آپ آن لائن خریدتے ہیں تو وہ دکھنے میں پائیدار اور خوبصورت نظر آرہی ہوتی ہے لیکن جب آپ خرید لیتے ہیں تو اندازہ ہوتا ہے کہ کس قدر خراب چیز ہے۔
