Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئس کریم ڈوسا سوشل میڈیا پر زیرِ بحث

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں آئس کریم ڈوسا زیرِ بحث ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا آئس کریم ڈوسا تیار کررہا ہے۔

آئس کریم ڈوسا کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔

مزید پڑھیں

یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی کولڈ کافی میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔

تاہم اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں کافی کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ آج کل سوشل میڈیا پروائرل ہونے  کے لیے اصل ذائقوں کو بگاڑ کر نت نئی ڈشز کو پیش کرنے کا رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے جسے لوگوں کی جانب سے پسند بھی نہیں کیا جا رہا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version