Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیپ فرائے برگر، صارفین ایک بار پھر حیرت میں مبتلا ہو گئے

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ڈیپ فرائے برگر زیرِ بحث ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا ڈیپ فرائے برگر تیار کررہا ہے۔

ڈیپ فرائے برگر کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اس برگر پر ملے جلے کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کولڈ کافی میگی تیار کی گئی تھی۔

یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی کولڈ کافی میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔

تاہم اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں کافی کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر آج کل کھانوں کو الگ اور منفرد انداز میں پیش کرنے کا ٹرینڈ چل رہا اور اس ہی وجہ سے کھانوں کے اصل ذائقوں میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے ساتھ ہی صارفین کی جانب سے کھانوں کے اصل ذائقں میں تبدیلی کرنے کے عمل کو کچھ خاص پسند نہیں کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version