Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دولہے کو شادی میں شاہ رخ خان بننا مہنگا پڑ گیا

بھارت میں شادی بیاہ کے موقعوں پر اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔

حال ہی میں بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر موناتھ بھانجن میں ایک واقعہ پیش آیا جہاں ایک دولہا کو اپنی شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان بننا مہنگا پڑ گیا۔

 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا جب بارات لے کر لڑکی والوں کی طرف پہنچا تو اسٹیج پر کھڑے ہو کر انتہائی بھونڈے انداز میں شاہ رخ خان کی طرح اداکاری کرنے لگا۔

 دلہن کو اس کی یہ حرکت ایک آنکھ نہ بھائی اور اس نے شادی سے انکار کر دیا۔ دلہن کے انکار پر دولہا اور دلہن والوں میں ہاتھاپائی بھی ہو گئی۔

 ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس کی موجودگی میں دولہا اسٹیج پر چڑھ کر شاہ رخ خان کی فلم کے ایک گیت کے مصرعے بول رہا ہوتا ہے۔

وہ کہہ رہا ہوتا ہے کہ ’ مرتے دم تک لے کر جاﺅں گا دلہن۔ عاشق ہوں میں، قاتل بھی ہوں، سب کے دلوں میں شامل بھی ہوں، وعدوں سے اپنے مکرتا نہیں، مرنے سے میں کبھی ڈرتا نہیں ‘۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version