Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہاتھی نے سب کی توجہ حاصل کر لی

ہاتھی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی ایک گھر کے آگے بنے چھوٹے سے پارک کی زمین سے کچرا اٹھا کر کوڑے دان میں ڈال رہا ہے۔

یہ ویڈیو بھارتی فوٹوگرافر مانو مانگلانی کے انسٹاگرام پر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے۔

فوٹوگرافر نے ویڈیو پوسٹ شیئر کی اور لکھا کہ یہ ایک خوبصورت ویڈیو ہے، امید ہے ہم سب جانور سے سبق سیکھیں گے۔

ویڈیو کو چند گھنٹوں میں کئی ہزار بار نہ صرف پسند کیاجاچکا ہے بلکہ ویڈیو میں موجود ہاتھی کی سمجھداری پر تجزیے بھی کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/latest/2023/02/762621/

اس سے قبل بھی ہاتھی کے بچوں کو سلائیڈنگ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

یہ ہی نہیں بلکہ ہاتھی کے بچوں کی بال سے کھیلنے کی دلچسپ ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کی تھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ دو ہاتھی کے بچے بال سے کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ہاتھی کے بچوں کی موج مستی کرنے کی ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس بھی کیے گئے۔

متعلقہ خبریں