Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شادی ہال میں آگ لگ گئی؛ 100 سے زائد افراد جاں بحق

شادی ہال میں آگ لگنے کے باعث 100 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی صوبے نینویٰ کے شہر الحمدانیہ کے ایک شادی ہال میں تقریب کے دوران اچانک آگ لگ گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو فوری طبی امداد دی گئی۔

شادی کی تقریب میں ایک ہزار سے زائد افراد موجود تھے جبکہ آگ لگنے سے دلہا دلہن بھی جاں بحق ہو گئے۔ آگ لگنے کی وجہ سے عمارت کا کچھ حصہ بھی گر گیا۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ شہر کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق شادی کی تقریب میں آگ آتشبازی کی وجہ سے لگی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version