Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خبردار!!! موبائل فون کے کور میں پیسے ہرگز نہ رکھیں

موبائل کا استعمال تو تقریباً سبھی لوگ کرتے ہیں اور ان میں سے اکثر اپنے فون کے کور میں پیسے رکھتے ہیں لیکن کیا آپ اس کا نقصان جانتے ہیں؟

اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ فون کے کور میں پیسے رکھنے سے کتنا بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں خاتون نے بتایا کہ استعمال کے دوران فون کا پروسیسر گرمائش پیدا کرتا ہے جس کی تپش کے باعث ہوسکتا کہ بیک کور میں رکھے نوٹ کو آگ لگ جائے۔

 

 

خاتون نے بتایا کہ کرنسی نوٹ بنانے کے لیے جو کاغذ استعمال کیا جاتا ہے اس میں کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔ فون گرم ہونے کے باعث نوٹ کو آگ لگنا بہت آسان ہوتا ہے۔اس طرح کے واقعات میں نا صرف صارف کو خطرہ ہے بلکہ موبائل فون کو بھی بری طرح سے نقصان پہنچ سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو کو اب تک کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور صافین نے اہم معلومات پر مبنی اس ویڈیو کو بہت پسند کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version