محکمہ موسمیات نے سردی کی نئی لہر سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں رواں ہفتے درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سنٹی گریڈ ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 سے 26 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔



















