Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مضافات میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش

کراچی کے مضافات میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

 لانڈھی، ملیر، قائد آباد، گلشن حدید، اسٹیل ٹاون اور اطراف میں بارش ہو رہی ہے۔

بحریہ ٹاون، گلشن معمار، ہائی وے اور ملحقہ علاقوں میں  بھی بارش ہو رہی ہے۔

 

 

 

نیوکراچی، سرجانی اور اطراف میں گردآلود ہواؤں کے بعد ہلکی بارش ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہورہی ہے۔

بارش کی چند بوندیں پڑنے سے بجلی معطل

کراچی میں بارش کی چند بوندیں پڑنے سے بجلی معطل ہو گئی، ہلکی بارش کے بعد کے الیکٹرک کے 150 فیڈرز ٹرپ ہو گئے ہیں۔

ابوالحسن اصفہانی روڈ، اسکیم 33، نارتھ کراچی، ملیر، نیوکراچی، گلشن حدید اور دیگرعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

Exit mobile version