شہرقائد میں سمندری ہوائیں معطل ہے اور حبس کے باعث آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم صبح سویرے کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا جبکہ ہوا نمی کا تناسب79 فیصد ہے۔
شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے جنوبی بلوچستان میں ایک اور مغربی لہر داخل ہوگی جس کے بعد 6 تا 7 اپریل کراچی سمیت سندھ میں ہلکی تا معتدل بارش کا امکان ہے۔
اس دوران شہر میں گرج چمک اور آندھی بھی متوقع جبکہ بارش کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں 9 اپریل تک بارش اور ژالہ باری کا سبب بنے گا۔




















