شہرقائد میں آج بھی مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 84 فیصد ہے۔
شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں تاہم شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔




















