Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

کراچی میں اس وقت 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے

 شہرقائد میں سمندری ہوائیں بحال ہونے سے گزشتہ کئی روز سے جاری گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس وقت درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد ہے تاہم گرمی کی شدت مختلف علاقوں میں 38 تو 42 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

شہرقائد میں دوپہر 11 بجے درجہ حرارت 38 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا تھا سمندری ہوائیں بحال ہونے سے درجہ حرارت 2 ڈگری کم ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت جنوب مغربی سمت سے 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہیں تاہم آئندہ آنے والے ہفتے تک گرمی کی لہر کا امکان موجود نہیں ہے۔

قبل ازیں شہرقائد میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے اور درجہ حرارت 39 تا 40  ڈگری ریکارڈ سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

 کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Exit mobile version