شہرقائد میں آج مطلع صاف، موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی۔
کراچی میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوائیں چل رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ میں گرمی کی لہر 11 مئی تک برقرار رہے گی اس دوران درجہ حرارت 45 تا 47 ڈگری ریکارڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
