کراچی میں شدید گرمی اور حبس کی کیفیت برقرار ہے جبکہ سمندری ہوائیں معطل ہونے کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دوپہر ایک بجے کے بعد گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ شہر میں 16 ستمبر تک بارش کے امکانات برقرار رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت گرمی کی شدت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کی جا رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہر میں سمندری ہوائیں بند ہیں اور شمال کی جانب سے 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
