چین میں ہجوم میں گاڑی گھسنے سے 5 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے نے چینی میڈیا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی شہر گوانگزو میں ہجوم میں گاڑی گھسنے سے5 افراد ہلاک جکہ 13 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: چین میں کورونا کی نئی لہر، 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ
مقامی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک کالے کلر کی ایس یو وی گاڑی گوانگزو شہر کے مصروف چوراہے پر لوگوں پر چڑھ دوڑی۔
عینی شاہدین کے مطابق ڈائیور نے جان بوجھ کرہجوم پر گاڑی چڑھائی۔
پولیس نے واقعے میں ملوث 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی ہے۔
مزید پڑھیں: فرانس میں ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا حملہ، 6 افراد زخمی
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاہم ابتدائی طور پر کوئی اہم معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
