Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی خاتون وکیل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے دفتر میں سیاسی امور کی انچارج مقرر

سعودی خاتون وکیل جود الحارثی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دفتر میں سیاسی امور کی انچارج مقرر کردیا گیا۔

سعودی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جود الحارثی اس سے قبل اقوام متحدہ میں سیاسی امور کے ادارے میں کام کر چکی ہیں۔ وہ قیام امن کے شعبے سے منسلک رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں خواتین سیکیورٹی اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب

جود الحارثی اقوام متحدہ کے ماتحت جنیوا بین الاقوامی کانفرنس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی نمائندگی  بھی کر چکی ہیں۔

 انہیں یورپی ممالک میں او آئی سی کی جانب سے نوجوانوں کی نمائندگی کا اعزاز بھی ہے۔

جود الحارثی

جود الحارثی نے بین الاقوامی قانون اور سیاسی امور کی تعلیم برطانیہ کی سوانزی یونیورسٹی سے حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version