Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

امریکا میں افغان خاتون دہشت گردی میں معاونت پر ملک بدر

افغان خاتون نے دہشت گردی میں معاونت کا اعتراف کرلیا

افغان باشندوں کی غیر قانونی و مشتبہ سرگرمیوں سے میزبان ممالک کی سلامتی کو درپیش خطرات ایک بار پھر نمایاں ہوگئے۔

امریکا میں افغان خاتون نے دہشت گردی میں معاونت کا اعتراف کرلیا جس کے بعد افغان شہریوں سے متعلق سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے۔

امریکی ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کے پہلے مقدمے میں 47 سالہ افغان خاتون نزیرہ حاجی زادہ کو ملک بدر کردیا گیا ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق نزیرہ حاجی زادہ نے عدالت میں خود کو غیر ملکی دہشت گرد تسلیم کیا، افغان خاتون نے 2024 کے امریکی انتخابات کے روز داعش کی ایما پر اجتماعی فائرنگ کی سازش میں معاونت کی تھی۔

امریکی محکمہ انصاف نے بتایا کہ نزیرہ حاجی زادہ کے بیٹے اور داماد کو اسی سازش میں پہلے گرفتار کرکے سزا سنائی جاچکی ہے، امریکی کانگریس کی قائم کردہ ایلین ٹیررسٹ ریموول کورٹ کے سامنے نزیرہ حاجی زادہ کا مقدمہ تاریخ کا پہلا کیس ہے۔

امریکی اٹارنی جنرل ٹوڈ بلانچ نے مقدمے کو قومی سلامتی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والوں کو امریکا میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق افغان مہاجرین کے بڑھتے جرائم نے میزبان ممالک کو انسانی ہمدردی کے بجائے قومی مفاد، داخلی سلامتی اور قانون کی بالادستی کو ترجیح دینے پر مجبور کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version