اسرائیل میں حکومت کی تشکیل کے لیے جاری سیاسی مشاورت کے دوران اپوزیشن کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، یشار پارٹی کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ کو کنیسٹ کے 67 ارکان کی حمایت حاصل ہوگئی، جس کے بعد ان کے اگلے وزیراعظم بننے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کررہے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق صدارتی مشاورت کے دوران پارلیمانی دھڑوں نے اپنی سیاسی حمایت کا اظہار کیا، جس میں 67 ارکان پر مشتمل گروپوں نے گاڈی آئزنکوٹ کو وزیراعظم بنانے کی سفارش کی، جبکہ 46 ارکان نے موجودہ وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی حمایت کی۔
صدر آئزک ہرزوگ کا کہنا ہے کہ وہ حکومت سازی کا باضابطہ مینڈیٹ دینے سے قبل سیاسی جماعتوں کے سربراہوں سے مزید بات چیت کریں گے تاکہ پارلیمانی حمایت کی صورت حال واضح ہوسکے۔
اسرائیلی صدر اتوار کو نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے کسی امیدوار کو مینڈیٹ دینے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ آئزنکوٹ کو حاصل ہونے والی حمایت نے نیتن یاہو کے سیاسی مستقبل کے حوالے سے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
