Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈھاکہ: بنگلہ دیشی سیکیورٹی اداروں کی کارروائی، بھارتی جاسوس گرفتار

ملزم کے بھارتی پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش میں بھی تضاد پایا گیا ہے، حکام

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے سیکیورٹی اداروں نے دارالحکومت ڈھاکہ کے علاقے اُترہ میں کارروائی کرتے ہوئے مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری ربیع الاسلام کو گرفتار کر لیا ہے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق ملزم پر غیر ملکی خفیہ ایجنسی سے روابط اور حساس معلومات کی ترسیل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ جاسوسی سرگرمیوں میں ملوث بھارتی شہری کو چار روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے مبینہ طور پر بھارتی خفیہ ایجنسیوں سے روابط کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم بنگلہ دیش کے بار بار دوروں کی کوئی واضح وجہ پیش نہیں کر سکا۔

حکام کے مطابق ملزم کے بھارتی پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور شناختی کارڈ پر درج تاریخ پیدائش میں بھی تضاد پایا گیا ہے۔

گرفتار بھارتی شہری کا دعویٰ تھا کہ وہ ڈھاکہ میں گارمنٹس کے کاروبار کے سلسلے میں مقیم ہے، تاہم سیکیورٹی ادارے اس کے مبینہ جاسوسی روابط اور سرگرمیوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ  تجارتی ویزوں کی آڑ میں انٹیلی جنس نیٹ ورک چلانے والے بھارتی کارندوں کی گرفتاری اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں بھارتی سازشیں جاری ہیں بھارت ماضی میں بھی ’را‘ کے ذریعے بنگلہ دیش میں جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق ماضی میں بھارتی شہری گنگا رام کو بوگرا سے اور ایک اور بھارتی شہری روڈی باروا کو کھاگرچھڑی کے علاقے سے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا دسمبر 2019ء میں بنگلہ دیشی پولیس نے ایک ایس پی، کانسٹیبل اور فوجی اہلکار سمیت متعدد افراد کے خلاف ’را‘ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا۔

سیاسی مبصرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ  بنگلہ دیشی سرزمین کو پاکستان کے خلاف عدم استحکام کے لیے استعمال کرنے والی بھارتی ایجنسیوں کی تاریخ بھی ڈھکی چھپی نہیں ہے تجارتی سرگرمیوں کی آڑ میں جاسوسی کرنے والے غیر ملکی عناصر کے خلاف سیکیورٹی اداروں کا کریک ڈاؤن خطے میں مزید عیاں ہوتا جا رہا ہے۔

  دفاعی ماہرین کے مطابق سری لنکا میں بھی تامل عسکریت پسندوں کی تربیت اور پشت پناہی کر کے بھارت نے ملک کی سالمیت کو نشانہ بنایا۔ نیپال کی سرحد کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف اقتصادی دہشت گردی اور جعلی کرنسی کے ریکٹ چلانے میں ‘را’ کے کارندے ملوث پائے گئے۔

دفاعی ماہرین نے مزید کہا کہ ڈھاکہ میں بھارتی شہری کی گرفتاری نے ثابت کر دیا ہے کہ پڑوسی ممالک میں سرگرم بھارتی ایجنسیاں علاقائی امن کے لیے بڑا خطرہ ہیں تجارتی سرگرمیوں کی آڑ میں جاسوسی کرنے والے غیر ملکی عناصر کے خلاف سیکیورٹی اداروں کا کریک ڈاؤن خطے میں مزید عیاں ہوتا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version