بنگلادیش نے سزایافتہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے معاملے پر بھارت کے سامنے دوٹوک مؤقف اختیار کرلیا۔
بنگلا دیشی جریدے ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق بنگلا دیش سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو حوالگی کے قانونی طریقہ کار کے تحت بھارت سے واپس لانا چاہتا ہے۔
بنگلا دیشی وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے بھارت سے مفرور شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ مجرم شیخ حسینہ کو سنائی گئی سزاؤں پر عمل درآمد کے لیے بنگلا دیش واپس لایا جائے گا۔
ہمایوں کبیر کا مزید کہنا تھا کہ شیخ حسینہ بنگلا دیش سیر یا خاندانی دورے کیلئے نہیں بلکہ انصاف کا سامنا کرنے اور سزاؤں پر عمل درآمد کیلئے مطلوب ہیں، شیخ حسینہ پاسپورٹ کے حصول کیلئے درخواست دے سکتی ہیں تاہم اس سے بنگلا دیش کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
