Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طالبان رجیم سرحد پار دہشت گردی اور سیاسی مخالفین کو قتل کرنے کے گھناونے منصوبے پر کاربند

ایران میں سابق افغان صدارتی مشیر پر حملہ کرنے والا دہشت گرد طالبان انٹیلی جنس کا ایجنٹ نکلا

ایران میں سابق افغان عہدیدار پر قاتلانہ حملے میں افغان طالبان انٹیلی جنس کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آگئے۔

معروف ایرانی جریدے ایراف کے مطابق ایران کے شہر مشہد میں سابق افغان صدارتی مشیراحمد خان غوری پر حملہ کرنے والا دہشت گرد طالبان انٹیلی جنس کا ایجنٹ نکلا۔

ایراف نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یکم نومبر کو احمد خان غوری کو نشانہ بنانے والے خودکش بمبار کو کابل سے براہ راست احکامات موصول ہوئے تھے، طالبان انٹیلی جنس کے ایجنٹ نے بطور مہمان  رسائی حاصل کرکے سابق افغان صدارتی مشیر کی رہائش گاہ میں دھماکہ کیا تھا۔

ایرانی جریدے کے مطابق اس سے قبل بھی طالبان سرحد پار دہشت گردی کے ذریعے ایران میں موجود سیاستدان معروف غلامی اورسابق افغان  جنرل اکرم الدین سری کو نشانہ بن چکے ہیں۔

افغان جریدے افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق اس سے افغان طالبان عہدیدار محمد نبی عمری اور سعید خوستی بیرون ملک موجود مخالفین کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version