پاکستان کی خلا میں پیش رفت دیکھ کر بھارت کے ہاتھ پاؤں پھول گئے ہیں، پہلے پاکستانی خلاباز کے تاریخی سفر پر بھارت شدید پریشانی کا شکار ہے۔
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل این ایس راجہ سبرامنی نے پاکستان کی بڑھتی خلائی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین خلائی تعاون بھارت کے لیے باعث تشویش ہے، چین کی مدد سے پاکستان کی خلائی صلاحیت میں بہتری آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی خلائی ادارہ ‘اسپارکو’ بھی اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کر رہا ہے، اب ہمیں یہ بات بھی طے مان کر چلنا ہوگی کہ پاکستان کو ترکی کی جانب سے بھی مدد ملے گی۔
بھارتی سی ڈی ایس کا کہنا تھا کہ پوزیشن، نیویگیشن اور ٹائمنگ وغیرہ کے حوالے سے چین کے پاس جو بھی صلاحیتیں موجود ہیں، وہ پاکستان کو بھی دستیاب ہوں گی۔
جنرل سبرامنی نے مزید کہا بھارت کو ان پاکستان کی نئی صلاحیتوں کو اپنی دفاعی حکمت عملی میں شامل کرنا ہوگا، پاکستان کی نگرانی کی صلاحیتیں بہتر ہوں گی، ہمیں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے پر توجہ دینی ہوگی۔
