Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا، بارش کے بعد شہر کا موسم خوش گوار ہوگیا ہے۔

کراچی میں شام ہوتے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، بارش کے بعد شہر کا موسم یکدم تبدیل ہوگیا، بارش سے قبل شہر کے مختلف علاقوں میں گرد آلود ہوائیں بھی چلیں۔

ملیر، اسٹیل ٹاون، گلشن حدید شارع فیصل، ایئر پورٹ، گڈاپ، کورنگی، لانڈھی ، شادمان ٹاون ، فیڈرل بی ایریا ، بنارس ، سرجانی ٹاون اورنگی ٹاون نارتھ ناظم آباد ، ناظم آباد سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گجرات میں موجود ہوا کا کم دبا و ہے جس کے باعث کراچی میں بارش ہوئی، محکمہ موسمیات نے کل صبح تک ہلکی بارش اور بوندا باندی کی پیشگوئی کی  ہے۔

متعلقہ خبریں