عراق کی زمین پر قائم ترکیہ کے فوجی اڈے پر نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے راکٹوں کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عراق کے خود مختار کرد علاقے میں ایک سیکورٹی تنظیم، انسداد دہشت گردی گروپ نے کہا کہ نامعلوم حملہ آوروں نے آج شمالی عراق میں صوبہ نینوا میں ترکیہ کے ایک فوجی اڈے پر آٹھ راکٹ فائر کیے۔
انسداد دہشت گردی کا کہنا ہے کہ دو راکٹ ترکیہ کے زلکان فوجی اڈے کے اندر جا گرے۔
ترکیہ کے ایک سیکورٹی ذرائع نے مزید تفصیل میں جانے کے بغیر کہا کہ حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور بیس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین کی بندرگاہ پر ترکیہ کے کارگو جہاز پر میزائل حملہ
ایک عراقی سیکورٹی ذریعہ جس نے شناخت ظاہر کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ آج صبح ہونے والے اس حملے میں اڈے میں موجود ایک عراقی ٹھیکیدار زخمی ہو گیا ہے۔
راکٹ حملے کی ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی.
واضح رہے کہ عراق میں کردستان ورکرز پارٹی گزشتہ کئی دہائیوں سے ترکیہ کے علاقوں میں دہشت گرد کارروائیاں کر رہی ہے۔
عراق کی تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کو ترکیہ، امریکہ اور یورپی یونین نے دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔
اس گروپ نے 1984 میں جنوب مشرقی ترکیہ میں بغاوت شروع کی تھی جس میں 40,000 سے زیادہ لوگ مارے گئے تھے۔




















