Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیسے نکالنے کی پابندی پر لبنانی کھاتے داروں نے بینکوں کو نذرآتش کر دیا

بیروت میں حکومت کی جانب سے نقد رقم نکلوانے کی پابندی پر شہریوں نے بینکوں کو نذرآتش کر دیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کئی درجن لبنانی مظاہرین نے آج بیروت کے ایک محلے میں 6 بینکوں پر حملہ کر دیا اور توڑ پھوڑ کے بعد بینکوں کو نذرآتش کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے نقد رقم نکالنے پر غیر رسمی پابندیوں اور تیزی سے بگڑتے معاشی حالات کے خلاف لبنانی عوام سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے۔

عرب میڈیا نے بتایا کہ کم از کم چھ بینکوں کو نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ لبنانی پاؤنڈ جمعرات کو ایک نئے ریکارڈ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

بیروت کے بدارو محلے میں ایک بینک میں آگ بجھانے والے عملے کے پانی کے چھڑکاؤ کے باعث پورے علاقہ دھووں کے بادل میں گھر گیا.

یاد رہے کہ 2019 کے بعد سے، لبنانی بینکوں نے امریکی ڈالر اور لبنانی پاؤنڈز کی واپسی پر پابندیاں عائد کر دی ہیں جو کبھی بھی قانون کے ذریعے باضابطہ نہیں تھے۔

جس کی وجہ سے جمع کنندگان قانونی چارہ جوئی کے ذریعے اور اکثر طاقت کے ذریعے اپنے فنڈز تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

چار سال قبل 2019 میں ملک کے مالیاتی شعبے کے متاثر ہونے کے بعد سے لبنانی پاؤنڈ اپنی قدر کا 98 فیصد سے زیادہ کھو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں