Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیلی سفارتکار کی غضب بے عزتی، بھرے اجلاس سے باہر نکال دیا، ویڈیو وائرل

افریقین یونین کے سالانہ اجلاس میں شریک اسرائیلی خاتون سفارتکار کو منتظمیں نے چلتے اجلاس سے باہر نکال دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقی یونین کے سالانہ اجلاس کا آج پہلا دن تھا، اجلاس کے دوران منتظمین نے اسرائیلی خاتون سفارتکار کو باہر نکال دیا۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی سینیئر سفارتکار اور ڈپٹی ڈائریکٹر برائے افریقہ شیرون بارلی ادیس ابابا میں افریقی یونین سمٹ کے افتتاحی سیشن میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں۔

سوشل میڈیا پر شیرون بارلی کو اجلاس سے باہر نکالنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منتظمین اور ایک سیکیورٹی اہلکار اسرائیلی خاتون سفیر سے بات چیت کر رہے ہیں، جبکہ سفیر نفی میں سر ہلا رہی ہیں۔

سیکیورٹی اہلکار بھی بضد تھا بالآخر انہیں اپنے ساتھ اجلاس سے باہر لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے ذرائع کے مطابق اسرائیلی خاتون سفیر کو الجزائر اور جنوبی افریقہ کے اعتراض پر اجلاس سے باہر نکالا گیا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خاتون ایتھوپیا کی سفیر نہیں ہیں اس لیے وہ اجلاس میں شرکت نہیں کر سکتیں۔

الجزائر اور جنوبی افریقہ کے اس اعتراض کے بعد اسرائیلی سفیر کا اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا۔

جس پر اسرائیلی وفد کو مبصر کی حیثیت سے شرکت کے لیے جاری کیا گیا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا۔

اسرائیل نے اس واقعے پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ اسرائیلی سفارت کار کا دعوت نامہ منسوخ کرنا افریقی یونین کے چارٹر میں درج نہیں ہے۔

اسرائیل کو 2021 میں افریقی یونین میں مبصر کا درجہ دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں