Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یونان نے زلزلہ متاثرین کے لیے اپنی سرحد بند کر دی

یونان کی حکومت نے زلزلے کے متاثرین کو اپنے ملک میں آمد سے روکنے کے لیے سرحدی گشت میں اضافہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی اخبار نے رپورٹ کیا کہ ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے حالیہ زلزلوں کی وجہ سے زلزلہ متاثرین کی یورپ کی طرف منتقل ہونے کی ایک نئی لہر شروع ہو سکتی ہے، جس کی وجہ سے یونان اپنی سرحدی حفاظت کو بڑھا رہا ہے۔

یونان کے ہجرت کے وزیر نوٹس میتاراچی نے کہا کہ ان کے ملک نے ایوروس میں ترکیہ کی زمینی سرحد پر سیکڑوں اضافی محافظ تعینات کر دیے ہیں، اور وہ ایجیئن کے لیے متعدد نئی گشتی کشتیاں خریدے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “لاکھوں لوگوں کی عوامی تحریک بحران کا حل نہیں ہے”۔

واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں ہولناک زلزلے میں کم از کم 50,000 لوگوں کی موت ہوئی ہے، جس میں لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں اور انہیں امداد کی ضرورت ہے۔

نوٹس میتاراچی نے کہا کہ یونان ترکیہ کے ساتھ 22 میل سرحد کو بیرئیر اور باڑ کے نظام کے ساتھ مکمل طور پر سیل کرنا چاہتا ہے تاکہ زلزلہ متاثرین یونان میں داخل نہ ہو سکیں۔

متعلقہ خبریں