Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیلیفورنیا میں ایک اور طوفان کی پیش گوئی، متعدد کاؤنٹیز میں ایمرجنسی نافذ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں محکمہ موسمیات نے موسم سرما کے ایک اور طوفان کی پیش گوئی کی ہے جس میں شدید بارشیں اور سیلاب بھی متوقع ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں موسم سرما کے ایک اور طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے جس کے تحت ریاست میں شدید بارشیں اور طوفان بھی آ سکتے ہیں۔

California braces for flooding, snowmelt from a warm new atmospheric river | The Seattle Times

گورنر گیون نیوزوم نے ریاست میں متوقع شدید بارشوں کے پیش نظر متعدد کاؤنٹیز میں ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے.

واضح رہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر امریکی مغربی ریاست کیلیفورنیا گزشتہ چند ماہ سے شدید بارشوں، خون جما دینے والی سردی کا سامنا کر رہا ہے، اس غیر معمولی موسم سے ریاست کے رہائشی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

گورنر گیون نیوزوم نے گزشتہ روز ممکنہ سیلاب اور رکاوٹوں کے پیش نظر 21 کاؤنٹیز کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کیا ہے، خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پہاڑی کمیونٹیز، جو پہلے ہی شدید برف باری سے نمٹنے کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں، مزید ڈوب سکتی ہیں۔

California braces for flooding from intense storms rolling across the state : NPR

نیوزوم نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست کیلیفورنیا بھر کی کمیونٹیز میں زندگی بچانے والے آلات اور ریسکیو عملے کی تعیناتی کے لیے مقامی شراکت داروں کے ساتھ چوبیس گھنٹے کام کر رہی ہے۔

“افق پر مزید خطرناک طوفانوں کے ساتھ، ہم کیلیفورنیا کے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر دستیاب وسائل کو متحرک کرتے رہیں گے۔”

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک طرف طوفانوں کے حملوں کے باعث معمولات زندگی مفلوج ہو گئی ہے تو دوسری جانب برسوں کی شدید خشک سالی کا بھی خاتمہ ہو گیا ہے، اس خشک سالی کی وجہ سے ریاست بھر میں تباہی اور مشکلات نے سر ابھار لیا تھا۔

California storm: 90% of residents are under flood watches as another storm threatens mudslides, power outages and deadly inundation | CNN

اس سے قبل آنے والے طوفانوں کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، اور کچھ پہاڑی علاقوں کے رہائشی برفانی سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے پھنسے ہوئے ہیں۔

آنے والے طوفان کو “پائن ایپل ایکسپریس” کے نام سے جانا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں ہوائی کے ارد گرد بحرالکاہل میں نمی جمع ہو سکتی ہے جو ریاستہائے متحدہ اور کینیڈا کے مغربی ساحل پر بھاری بارش لا سکتی ہے۔

گزشتہ روز جمعرات کو نیشنل ویدر سروس (این ڈبلیو ایس) نے کہا کہ سان فرانسسکو بے ایریا اور سیکرامنٹو کے علاقے میں 15 ملین سے زیادہ لوگ زیادہ بارش اور سیلاب کی ایڈوائزری کی زد میں ہیں۔

بے ایریا اور کیلیفورنیا کے وسطی ساحل میں ہفتے کے آخر تک آٹھ سینٹی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے۔

سانتا کروز پہاڑوں میں 20 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش کی توقع ہے جبکہ بگ سور کی مشہور ساحلی پٹی کے ساتھ پھیلے سانتا لوشیا پہاڑوں میں 25 سینٹی میٹر سے زیادہ بارش ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں